May ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم کا ممکنہ ایران دورہ

ایران کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ہفتہ کی رات ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی

ایران کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان ہفتہ کی رات ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے بعد شہباز شریف مسعود پزشکیان کی دعوت پر جلد تہران آئیں گے۔

پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر نے مسعود پزشکیان کے ساتھ شہباز شریف کی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے صدر نے پاکستانی وزیر اعظم کو تہران کے سرکاری دورے کی دعوت دی، جس کا شہباز شریف نے خیرمقدم کیا۔

ہفتے کی شب ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں، پاکستانی وزیر اعظم نے جنوبی ایشیا میں کشیدگی میں کمی کے لیے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی اسلام آباد آمد اور صدر ایران کے گزشتہ ماہ ہونے والی فون کال پر شکریہ ادا کیا۔

تہران اور اسلام آباد نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے قریبی تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

 

ٹیگس