May ۲۳, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • ہم رہبر انقلاب کے ایک اشارے پر پوری طاقت سے آگے بڑھنے پر تیار ، دشمن مہم جوئی کا سوچے بھی نہ ، جنرل کیومرث حیدری

ایرانی فوج کے اعلی کمانڈر جنرل کیومرث حیدری نے دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی سے باز رہے۔

سحرنیوز/ایران:ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدری نے واضح الفاظ میں دشمنوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر کسی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کوئی بھی غلطی کی، تو ایران کی مسلح افواج سخت جواب دینے سے دریغ نہیں کریں گی۔

صوبے سیستان و بلوچستان میں اٹھاسی ویں ڈویژن کا معائنہ کرتے ہوئے جنرل حیدری نے کہا کہ مختلف اقسام کے حملہ آور اور دفاعی ڈرون طیاروں کے ساتھ ساتھ جدید اور اسمارٹ میزائل سسٹمز اور دفاعی ساز و سامان کی فراہمی سے بری فوج کی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے جوان رہبر انقلاب اسلامی کے احکامات پر عمل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں تاکہ دشمن کو کسی بھی سطح اور کسی بھی طریقے سے شکست کا مزہ چکھائیں۔

جنرل حیدری کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے اور ایران اپنی دفاعی تیاریوں میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔

 

ٹیگس