اسپیکر قالیباف کاراکاس کے دورے پر، وینزویلا کے صدر سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i444738-اسپیکر_قالیباف_کاراکاس_کے_دورے_پر_وینزویلا_کے_صدر_سے_ملاقات
پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے دورہ کاراکاس کے موقع پر وینزویلا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
(last modified 2025-06-03T07:32:35+00:00 )
Jun ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • اسپیکر قالیباف کاراکاس کے دورے پر، وینزویلا کے صدر سے ملاقات

پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے اپنے دورہ کاراکاس کے موقع پر وینزویلا کے صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔

سحرنیوز/ایران:  اس موقع پر اسپیکر قالیباف اور صدر مادورو نے ایران اور وینزویلا کے تعلقات پر روشنی ڈالی اور تعاون میں فروغ پر زور دیا۔ یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق پیر کی شام کو انجام پائی۔

قابل ذکر ہے کہ محمد باقر قالیباف اپنے دورہ جنوبی امریکہ کے موقع پر برکس تنظیم کے پارلیمانی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اس دورے میں ایران کی پارلیمنٹ کے کئی ارکان اور ایران- برازیل پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کے ساتھ ہیں۔