Jun ۰۵, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • ایرانی صدر کی ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ٹیلی فونی گفتگو

صدر ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور سے ٹیلی فونی بات چیت کی۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عیدالاضحی کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فونی گفتگو کی۔انہوں نے عید قربان کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ عالم اسلام میں اتحاد، یکجہتی پر زور دیا۔ صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ صیہونیوں کے بہیمانہ جرائم اور مظالم کے خاتمے کے لیے امت اسلامیہ کا مسئلہ فلسطین کے گرد متحد ہونا انتہائی ضروری ہے۔ ترک صدر نے بھی ایران کی حکومت اور ایران کے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، اس عید کو امن، سکون اور عالم اسلام کے اتحاد کے لیے بہترین موقع قرار دیا۔
ایسی طرح مسعود پزشکیان نے بدھ کی شام کو جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علی اف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں اور آذربائیجان کے عوام کو عید الاضحی کی مبارکباد پیش کی۔ صدر مملکت نے کچھ عرصے قبل انجام پانے والے اپنے دورہ آذربائیجان کا ذکر کرتے ہوئے اس سفر کو انتہائی اہم اور تعمیری قرار دیا اور ہر سطح پر تعلقات میں فروغ کی امید ظاہر کی۔ صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر نقل و حمل اور توانائی کے شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون میں اضافے کو علاقائی استحکام کے لیے انتہائی ضروری قرار دیا۔

ٹیگس