بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، صدر مملکت کی مبارکباد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i444899-بین_الاقوامی_مقابلوں_میں_ایرانی_کھلاڑیوں_کی_شاندار_کارکردگی_صدر_مملکت_کی_مبارکباد
صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یونان میں ہونے والے CSIT World Sports Games 2025 میں ایران کی ٹیم کے شاندار کارنامے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
(last modified 2025-10-14T14:02:17+00:00 )
Jun ۰۹, ۲۰۲۵ ۰۴:۰۲ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی، صدر مملکت کی مبارکباد

صدر مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے یونان میں ہونے والے CSIT World Sports Games 2025 میں ایران کی ٹیم کے شاندار کارنامے کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سحرنیوز/ایران: صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں ایران کے لیبر کے نمائندہ کھلاڑیوں کو ملک کے لیے افتخار کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان مقابلوں کے آٹھویں دور میں ایران کے محنت کشوں کے نمائندوں نے ملک کا نام روشن کردیا۔ مسعود پزشکیان نے اس بڑی کامیابی کی ان کھلاڑیوں کے اہل خانہ، ایرانی عوام اور ملک کے تمام محنت کشوں کو مبارکباد پیش کی۔
یاد رہے کہ ایرانی کھلاڑیوں کے گروپ (ایمبیسڈرز آف لیبر اینڈ آنر) نے 88 میڈل (46 گولڈ، 25 سلور اور 17 برونز) جیت کر یونان کے شہر لوتراکی میں 8ویں CSIT World Sports Games 2025 میں ایران کا نام روشن کیا۔
ایران نے 6 شعبوں (سوئمنگ، ایتھلیٹکس، جوڈو، ٹیبل ٹینس، سوئمنگ، گریکو رومن ریسلنگ، اور ریسلنگ) میں حصہ لیا۔