Jun ۱۳, ۲۰۲۵ ۲۰:۱۶ Asia/Tehran
  • محمد اسلامی: نطنز پر حملہ دہشت گردی تھا / ریڈیئیشن لیکیج نہیں ہوا

ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ نے کہا ہے کہ شہید احمدی روشن (نطنز) پر حملے سے تنصیبات کا نقصان ہوا اور لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  سحر نیوز/ ایران:محمد اسلامی نے کہا کہ اس طرح کی دہشت گردانہ کارروائیوں سے ایرانی سائنسدانوں کے ارادوں اور پیشرفت میں خلل نہیں پڑے  گا اور ملک کا ایٹمی پروگرام مضبوطی اور پائیداری کے ساتھ جاری رہے گا۔

ایران کی ایٹمی توانائی کی تنظیم کے چیف نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا کہ فجر کے وقت، تہران میں صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے وقت، نطنز میں شہید احمدی روشن نامی سائٹ حملے ہوئے۔ یہ حملے تواتر سے ہو رہے تھے اور مجرم پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے ساتھ جوہری تنصیبات کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا۔ خوش قسمتی سے ہمارا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی تنصیبات کو نقصان کے باوجود ریڈی ایشن لیکیج بھی نہیں تھا جو لوگوں کے لیے تشویش کا باعث بنے۔

اس لیے اللہ کے فضل سے ہمیں کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا۔ ہم فی الحال نقصان کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا ان دھمکیوں اور جارحیت کی اطلاع وزارت خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کو دی اور جارح حکومت کے خلاف واضح موقف اپنانے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی۔

ہمارا راستہ اور منصوبوں کا فریم ورک واضح ہے۔ ان حملوں کا ہمارے ارادوں پر ذرہ برابر بھی اثر نہیں ہوا۔ ہمارا عملہ تمام جوہری مقامات پر زیادہ ایمان، طاقت اور جوش کے ساتھ مصروف عمل ہے۔

ٹیگس