ایرانی میزائل آئرن ڈوم کو چیر پھاڑ کر نکل گئے
پیٹریاٹ اور تھاڈ جیسے پیشرفتہ نظام بھی ایرانی میزائلوں کو نہ روک سکے۔
سحرنیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف جاری جوابی حملوں میں جہاں ایرانی میزائلوں نے صہیونی حکومت کے جدید دفاعی نظام پیٹریاٹ اور حیتس کو عبور کرتے ہوئے اپنے اہداف کو براہ راست نشانہ بنایا۔
ایرانی میزائل، اسرائیل کے کئی تہوں والے دفاعی سسٹمز سے باآسانی گزرے اور مقبوضہ علاقوں خاص طور سے تل ابیب میں طے شدہ اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایرانی ڈرونز نے بھی صہیونی علاقوں میں ہدف کو نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق ایران کی جانب سے استعمال کیے گئے خودکش ڈرونز آرش بھی صہیونی علاقوں میں اپنے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے۔
حملوں کے بعد صہیونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دو ریزرو بریگیڈز کو شمالی فلسطین کے علاقوں میں تعینات کردیا ہے جو اس بات کی علامت ہے کہ حملوں نے صہیونی فوجی منصوبوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، پیٹریاٹ اور حیتس دنیا کے مہنگے ترین اور پیشرفتہ ترین دفاعی نظاموں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان سے ایرانی میزائلوں کا بچ نکلنا، ایران کی عسکری مہارت، ٹیکنالوجی اور دفاعی حکمت عملی کی برتری کا ثبوت ہے۔