Jun ۱۶, ۲۰۲۵ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • ایران پر حملے اور مذاکرات ایک ساتھ ممکن نہیں: مغربی تجزیہ

ایران حملوں کے سائے میں مذاکرات نہیں کرے گا، مغربی میڈیا

سحر نیوز/ ایران:  ایران اور اسرائیل کے درمیان حملوں کا تبادلہ بڑھنے کے بعد جنگ بندی کے لیے مطالبہ تیز ہورہا ہے۔

مغربی خبررساں ادارے رویٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، اسرائیلی حملوں کے دباؤ میں کسی بھی قسم کی جنگ بندی کو قبول نہیں کرے گا۔

اس رپورٹ کے مطابق، ایک باخبر ذرععے نے بتایا ہے کہ ایران نے قطر اور عمان کے ثالثوں کو واضح طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ جب اسرائیل کے حملوں کی زد میں ہے، جنگ بندی یا مذاکرات پر آمادہ نہیں ہے۔

نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مذکورہ ذریعے نے مزید کہا کہ ایرانی حکام نے قطری اور عمانی ثالثوں کو مطلع کردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے پیشگی حملوں کا مکمل جواب دینے کے بعد ہی کسی سنجیدہ مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

اس باخبر ذریعے کے مطابق، ایران نے یہ مؤقف بالکل واضح انداز میں اپنایا ہے کہ حملے کی حالت میں مذاکرات ممکن نہیں۔

انہوں نے اس بات کی بھی تردید کی کہ ایران نے قطر یا عمان کے ذریعے امریکہ سے جنگ بندی یا جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے ثالثی کی درخواست کی ہے۔

ٹیگس