Jun ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۰:۰۲ Asia/Tehran
  • وعدہ صادق 3 کے تحت آٹھویں بڑی  کارروائی مکمل: سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب نے وعدہ صادق 3 کے تحت اسرائیل کے خلاف آٹھویں کاروائی کا اعلان کردیا۔

سحر نیوز/ ایران:  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اعلان کیا ہے جس ہم ایران کے غیور عوام کو اطلاع دیتے ہیں کہ کچھ لمحے پہلے سپاہ پاسداران کی فضائیہ نے اسرائیل کے خلاف نئی کارروائی شروع کی ہے، جو پہلے سے بھی زیادہ طاقتور اور دقیق ہے۔

 اس حملے میں اسرائیل کے کمانڈ اور کنٹرول کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی شہید باقری، شہید سلامی، شہید حاجی‌زاده اور دوسرے شہداء کی رہنمائی سے تیار کی گئی ٹیکنالوجی اور دفاعی طاقت کی مدد سے انجام دی گئی۔ اس حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے دفاعی نظام میں خلل پڑا اور ان کے اپنے دفاعی سسٹم آپس میں ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے۔

اس آپریشن میں ایسی نئی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی جس سے امریکہ اور مغربی طاقتوں کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور فوجی مدد کے باوجود، ایرانی میزائلوں نے اسرائیل میں اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ شہید باقری، سلامی اور حاجی‌زاده کا وہ وعدہ پورا ہو رہا ہے، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ آنے والے حملے پچھلوں سے زیادہ سخت، تباہ کن اور دقیق ہوں گے۔

اس کارروائی نے یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ کی ایران کے بارے میں سوچ اور حساب کتاب بالکل غلط تھی، اور اب صہیونی حکومت کے بکھرنے کا وقت آچکا ہے۔

اور یہ پیغام اسرائیل کے حامیوں کے لیے بھی ہے کہ ایران کے یہ سخت اور تباہ کن حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک یہ جعلی حکومت مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتی۔

ٹیگس