ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پُرعزم ہو گیا، وزیر خارجہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i445197-ایران_جوہری_پروگرام_برقرار_رکھنے_کے_لیے_مزید_پُرعزم_ہو_گیا_وزیر_خارجہ
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بارہ روزہ صیہونی جارحیت کے بعد ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پُرعزم ہو گیا۔
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Jun ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پُرعزم ہو گیا، وزیر خارجہ

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ بارہ روزہ صیہونی جارحیت کے بعد ایران جوہری پروگرام برقرار رکھنے کے لیے مزید پُرعزم ہو گیا۔

سحر نیوز/ ایران:۔عرب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے جوہری ٹیکنالوجی حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اس کے لیے ہمارے سائنس دانوں نے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں یہاں تک کہ اپنی جانیں تک دے دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے اس مقصد کے لیے مشکلات برداشت کی ہیں اور اسی مسئلے پر ایران پر جنگ بھی مسلط کی گئی۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اب یہ بات یقینی ہے کہ ایران میں کوئی بھی اس ٹیکنالوجی سے دست بردار نہیں ہوگا اور ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام ائی اے ای اے کے قوانین کے دائرے میں بدستور جاری رہے گا۔