Sep ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران اور دنیا کے مختلف ملکوں میں جشن عید میلادالنبی اور ہفتہ وحدت کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت دنیا کے مختلف ملکوں میں جشن عید میلادالنبی اور ھفتہ وحدت انتہائي عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

سحرنیوز/ایران: آج بارہ ربیع الاول کی مبارک تاریخ کی مناسبت سے ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں ہفتہ وحدت کی تقریبات اور جشن عید میلادالنبی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خاص طور سے ایران کے الگ شہروں میں اہلسنٹ کی مساجد میں جشن میلاد رسول رحمت کا اہتمام کیا اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا گيا۔ ایران کے مختلف شہروں منجملہ تہران، کرمانشاہ بجنورد سنندج اور زاھدان میں جشن میلاد باسعادت حضرت رسول اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔
جشن کی تقریبات میں مقررین نے اپنے خطاب میں ہفتہ وحدت کو اتحاد بین المسلمین کی تجلی کا بہترین موقع قرار دیا مقرر ارو علمائے اہلسنت اور علمائے شیعہ کا کہنا تھا کہ ہم پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اہلبیت اطہار علیھم السلام نیز قرآن کریم کی نورانی راہ کے پیرو ہیں اور ہم سب کو رسول اسلام کی سیرت کے آئینے میں ہی اپنی زندگی سنوارنا چاہیے ان مقررین کا کہنا تھا کہ ایک ایسے وقت جب عالم اور خاص طور پر فلسطین کو دشمن قوتوں کی جانب سنگین خطرات لاحق ہیں تمام مسلمانوں کی ذمہ داری ہےک وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنادیں۔

ٹیگس