وزیر خارجہ: ایران اپنے سبھی مسلم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i447287-وزیر_خارجہ_ایران_اپنے_سبھی_مسلم_بھائیوں_اور_بہنوں_کے_ساتھ_کھڑا_ہے
ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ، جو عرب اور اسلامی ملکوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے دوحہ کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ ایران اپنے سبھی مسلم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے
(last modified 2026-01-12T10:15:43+00:00 )
Sep ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
  • وزیر خارجہ: ایران اپنے سبھی مسلم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ، جو عرب اور اسلامی ملکوں کے اجلاس میں شرکت کے لئے دوحہ کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ ایران اپنے سبھی مسلم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے

سحرنیوز/ایران: وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی تازہ پوسٹ میں لکھا ہے کہ میں دوحہ میں اس واضح پیغام کے ساتھ موجود ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، اس خطرے کے مقابلے میں جو پورے خطے کو لاحق ہے، قطر کے ساتھ اور درحقیقت سبھی مسلم بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

خیال رہے کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، قطر کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت کے موضوع پر عرب اور اسلامی ملکوں کے وزرائے  نے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے اتوار کو دوحہ پہنچے ہیں۔ 

یہ اجلاس عرب اوراسلامی کو ملکوں کے سربراہی اجلاس کی تمہیدی نشست کے عنوان سے منعقد ہواقطر کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر عرب اور اسلامی ملکوں کا سربراہی اجلاس آج دوحہ میں ہورہا ہے جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان ایران کی نمائندگی کریں گے۔