Sep ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • نائب صدر: 12 روزہ جنگ سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان کا موازنہ تھا

نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہماری ترقی کی ایک اہم وجہ پابندیاں تھیں اور جن شعبوں میں اس موضوع پر توجہ دی ان میں ہم نے غلبہ حاصل کیا ہے۔

 سحرنیوز/ایران:  محمد رضا عارف نے ملک کے بہترین یونیورسٹی طالب علم فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ترقی سائنسی شعبے میں ہمارے جوانوں کی دن رات انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے ایران پر مسلط کردہ 12 روزہ جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بھی سائنس اور ٹیکنالوجی کے موازنے کا میدان ثابت ہوئی اور اس شعبے پر کیونکہ ہم نے توجہ دی تھی تو دشمنوں کو اس میدان میں بھی شکست سے دوچار کیا۔

 

ٹیگس