ٹرمپ نے غزہ پر خاموشی اختیار کی تاکہ مسلم ممالک سے فائدہ اٹھا سکے: رہبر انقلاب کے مشیر ولایتی
رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی پر ٹرمپ کی خاموشی، مالی وجوہات کی بنا پر ہے۔
سحرنیوز/ایران: رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے اپنے ایکس سوشل میڈیا پیج پر لکھا ہے کہ ٹرمپ غزہ میں بچوں کا قتل عام کرنے والی صیہونی حکومت کے ہاتھوں جنگ بندی کی خلاف ورزی کا انکار کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ یہ اقدام امن کے تحفظ کے لیے نہیں بلکہ اسلامی ملکوں کے ساتھ ان کے مالی معاہدوں کو بچانے اور ان ملکوں کی دولت کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ شرم الشیخ کا کھیل بھی اسی لیے کھیلا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ جنگ بندی کے نام نہاد معاہدے کے بعد، صیہونی حکومت نے متعدد بار غزہ پر شدید بمباری کی، امدادی سامان اور ملبوں کو ہٹانے کے لیے ضروری مشینریوں کو روکا اور دسیوں بے گناہ فلسطینیوں کو خاک و خون میں غلطاں کیا۔
ادھر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ان کے بقول ان جارحیتوں کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار نہیں دیا جاسکتا۔