بقائی: شروع سے ہی معلوم تھا کہ ایران کے خلاف صیہونی جارحیت میں امریکا شریک ہے: بقائی
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی ذمہ داری قبول کئے پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ شروع سے معلوم تھا کہ ایرانی عوام کے خلاف صیہونی جارحیت ميں امریکا شریک ہے
سحرنیوز/ایران: امریکی صدر کی جانب سے ایران کے خلاف صیہونی جارحیت کی ذمہ داری قبول کئے جانے کے بعد وزیر خارجہ اسماعیل بقائی نے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ اس حملے میں امریکی مشارکت شروع سے ہی ظاہر تھی۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ " آپ کو یاد ہوگا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 13 جون 2025 کو اعلان کیا تھا کہ ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں ہے۔ مارکو روبیو نے زور دے کر کہا کہ یہ اسرائیل کا یک طرفہ اقدام ہے اور ہم ایران پر حملے میں دخیل نہیں ہیں۔"
اسماعیل بقائی نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ " اب امریکی صدر خود صراحت کے ساتھ اعتراف کررہے ہیں کہ " اس کا ذمہ دار پوری طرح میں تھا۔" اس طرح انھوں نے اپنے وزيرخارجہ کا جھوٹ برملا کردیا اور اعتراف کیا ہے کہ واشنگٹن شروع سے ہی اس جارحیت کی کمان سنبھالے ہوئے تھا۔