Nov ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • دفاعی پیداوار میں تاریخی اضافہ، 12 روزہ جنگ سے پہلے کے معیار سے کہیں آگے:  وزیر دفاع

وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے پارلیمنٹ میں حاضر ہوکر ایران کی دفاعی صنعت کی بڑی کامیابیوں کی تفصیلات پیش کیں۔

سحرنیوز/ایران: انہوں نے بتایا کہ اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں 12 روزہ مسلط کردہ جنگ کے قبل کے دور سے کہیں زیادہ ہیں اور مسلح افواج کے تحقیقاتی اور صنعتی مراکز کے جوانوں نے حجم اور معیار دونوں شعبوں میں شاندار ترقی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مائکرو الیکٹرانکس، کنیکٹرز اور الیکٹرانک بورڈ کی تعمیر جیسے شعبوں میں دفاعی صنعت نے بڑی ترقی کی ہے۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ یہ ترقی ایسی ہے کہ وزارت دفاع ملک کے شہری صنعتی شعبوں کو بھی ان کی ضرورت کے مطابق ٹیکنالوجی فراہم کر رہی ہے۔

بریگیڈیئر جنرل عزیز نصیرزادہ نے بتایا کہ طیاروں کے حساس پرزے، سیٹلائٹس، جہازوں اور آبدوزوں میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی اور اس سلسلے کی پیداوار میں وزارت دفاع پیش پیش ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین کے ہاتھوں تیار شدہ چمران اور کیہان سیٹلائٹ اور سیمرغ اور جناح سیٹلائٹ کیریئرز کو خلا میں روانہ کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس