Nov ۲۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم گرفتار

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں بتایا گيا ہے کہ ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان میں دہشت گردوں کی ایک ٹیم کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی جنوب مشرقی ایران کی قدس چھاؤنی کی فورسز نے انصار الشیطان دہشت گرد گروہ سے وابستہ کئی عناصر کو صوبہ سیستان و بلوچستان میں گرفتار کیا ہے۔

بتایا گيا ہے کہ ان عناصر سے 2 خودکش جیکٹ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ٹیگس