Dec ۲۴, ۲۰۲۵ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • فرانس، برطانیہ اور امریکا کو اعتماد کی بحالی کے لئے ٹھوس اور قابلِ عمل اقدامات کرنے ہوں گے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ ایران اصولی سفارتکاری اور حقیقی مذاکرات کا پابند ہے لیکن سیاسی دباؤ، دھمکی اور زور زبردستی ہرگز قبول نہیں کرے گا

سحرنیوز/ایران: اقوام متحدہ میں اسلا می جمہوریہ ایران کے سفیر  نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ فرانس، برطانیہ اور امریکا اپنی پالیسیوں کی اصلاح کریں اور اعتماد سازی کے لئے معتبر،عملی اور قابل اطمینان اقدامات انجام دیں۔  

 انھوں نے کہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر پر امن ہے لیکن ایسی ضمانتیں جن کو پرکھا جاسکے، صرف اس وقت دی جائیں گی جب یورینیئم کی افزودگی سمیت این پی ٹی کے تحت ایران کے سبھی حقوق تسلیم کئے جائيں، سبھی پابندیاں ختم کی جائيں ایرانی معیشت معمول پر آنے کے راستے کھولے جائيں اور بین الاقوامی تجارت کے نظام اس کو  شامل کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ اگر فرانس اور برطانیہ اپنے عہد کے مطابق سفارتکاری میں سچے ہیں تو امریکا کو سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دلائيں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایرانی مندوب نے کہا کہ اگر اس کے برعکس زیرو انرچمنٹ کے مطالبے کی  واشنگٹن کی ناکام  پالیسی جاری رکھتے ہیں اور این پی ٹی معاہدے کے تحت ایران کے مسلمہ حقوق کا انکار کرتے ہیں تو عملی طور پر سفارتکار کی نابود ہوجائے گی۔  

ٹیگس