Jan ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • ایران میں حالات معمول کے مطابق: یورپی ذرائع ابلاغ

یورپی ذرائع ابلاغ جو گزشتہ دنوں ایران کے حالات کے بارے میں منفی پروپیگینڈے میں مصروف تھے اب زندگی معمول کی جانب لوٹنے کا اعتراف کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: برطانیہ کے اسکائی نیوز چینل نے دارالحکومت تہران میں گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران کی تصاویر کا ایک مجموعہ نشر کیا جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ حالات معمول پر آچکے ہیں۔

مذکورہ نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ تمام دکانیں، شاپنگ سینٹر حتی کہ بساطی اپنی معمول کی زندگی کی جانب لوٹ چکے ہیں۔

آئی ٹی وی نیوز نے بھی ایران کے حالات کے بارے میں لکھا ہے کہ تہران میں کئی روز سے عام زندگی جاری ہے اور کاروبار کا سلسلہ بحال ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

ایوننگ اسٹینڈرڈ اور دائیں بازو اخبار "دی ٹیلیگراف" نے خبر دی ہے کہ دارالحکومت تہران میں گزشتہ چند روز سے کوئی احتجاج نہیں ہوا ہے۔

فرانس، سوئٹزرلینڈ اور جرمنی کے اخبارات، جریدوں اور نیوز چینلوں نے بھی ایران میں ماحول کو پرسکون قرار دیا ہے۔

ٹیگس