ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی حجم ساڑھے تین ارب ڈالر سے زائد
ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی حجم ساڑھے تین ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
سحرنیوز/ایران: ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت تجارت کے ترجمان عبدالسلام جواد آخوند زادہ نے اعلان کیا کہ دوہزار پچیس میں ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات کا حجم ساڑھے تین ارب ڈالر سے زیادہ ہو گیا ہے، جس میں سے ترپن ملین ڈالر کی برآمدات افغانستان سے، ایران کے لئے انجام پائی ہے-
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے بڑھتے ہوئے رجحان پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ گزشتہ سال ایران سے افغانستان کی درآمدات کا حجم تین ارب چار سو چون ملین ڈالر تھا۔
اس سلسلے میں اقتصادی امور کے ماہر محمد ظاہر حلیمی نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی وسیع گنجائشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی اعلی صلاحیتیں موجود ہیں لیکن ان صلاحیتوں سے استفادہ کے لیے بنیادی ڈھانچے اور تجارتی میکانزم کی تشکیل اور اسے آسان بنانے کی ضرورت ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک بالخصوص توانائی، صنعت اور تجارت کے شعبوں میں اپنے تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ اس وقت ایران، افغانستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پڑوسی اور علاقائی ممالک میں ایران سے سب سے زیادہ افغانستان میں اشیاء درآمد کرتا ہے۔