آبنائے ہرمز ایران کے اسٹریٹیجک جغرافیہ کا حصہ: ایڈمیرل شہرام ایرانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457092-آبنائے_ہرمز_ایران_کے_اسٹریٹیجک_جغرافیہ_کا_حصہ_ایڈمیرل_شہرام_ایرانی
ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری طاقت، دیگر اقوام کے لئے خطرہ نہيں ہے بلکہ علاقے میں جہازرانی کی سلامتی کی محافظ ہے۔
(last modified 2026-09-30T13:25:44+00:00 )
Sep ۳۰, ۲۰۲۶ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  • آبنائے ہرمز ایران کے اسٹریٹیجک جغرافیہ کا حصہ: ایڈمیرل شہرام ایرانی

ایرانی فوج کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ ایرانی بحری طاقت، دیگر اقوام کے لئے خطرہ نہيں ہے بلکہ علاقے میں جہازرانی کی سلامتی کی محافظ ہے۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل شہرام ایرانی نے عالمی یوم جہازرانی کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سمندر، اقوام کو جوڑنے اور عالمی تجارت کا اہم ترین وسیلہ ہے اور بحر پیمائی کرنے والے جغرافیائی سرحدوں سے ماورا ہوکر اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اسلامی کے لئے، سمندر کا مفہوم ایک آبی راستے سے وسیع تر اور ماورا ہے۔

ایڈمیرل شہرام ایرانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جو ملک شمال اور جنوب میں وسیع ترین ساحلوں اور دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ پر ممتاز پوزیشن کا مالک ہو، وہ سمندر کی سلامتی سے لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ایران کے اسٹریٹیجک جغرافیے کا حصہ اور توانائی کی سپلائی نیز عالمی تجارت کی اہم ترین آبی گزرگاہ ہے اور شہید قائد امت امام سید علی حسینی خامنہ ای، قدس سرہ، نیز مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی تدابیر سے اس اہم وسیع آبی علاقے پر ایران اسلامی کا اقتدارملی مفادات اور علاقے کی سلامتی کا ضامن ہے۔    

انھوں نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے اطراف کے سمندری علاقوں میں محکم دفاعی طاقت وتوانائی سے ثابت کردیا ہے کہ اس نے طاقت اور ذمہ داری اور انسدادی قوت اور امن میں پائیدار تعلق قائم کیا ہے۔  

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel