ایرانی کمانڈر کی دوٹوک وارننگ: دشمن کی اگلی غلطی اسے بھاری پڑے گی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457856-ایرانی_کمانڈر_کی_دوٹوک_وارننگ_دشمن_کی_اگلی_غلطی_اسے_بھاری_پڑے_گی
ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی مہم جوئی کا جواب ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔
(last modified 2026-10-19T06:58:02+00:00 )
Oct ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۰:۲۲ Asia/Tehran
  • ایرانی کمانڈر کی دوٹوک وارننگ: دشمن کی اگلی غلطی اسے بھاری پڑے گی

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی نئی مہم جوئی کا جواب ماضی کے مقابلے میں زیادہ شدید اور تباہ کن ہوگا۔

سحرنیو/ایران:  موصولہ رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ اور مرکزی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء کے کمانڈر میجر جنرل عبداللہی نے کہا ہے کہ ایران کی قیادت، عوام، حکام اور مسلح افواج اپنے عزم و ارادے پر مضبوطی سے قائم ہیں اور کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ماضی میں ایران کو کمزور کرنے، تقسیم کرنے اور حکومت کا تختہ الٹنے کے عزائم ظاہر کرتے رہے، لیکن ایران آج بھی ثابت قدمی کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایرانی فوجی کمانڈر نے مزید کہا کہ دشمن کی جانب سے کسی بھی نئی کارروائی یا غلط اندازے کا جواب پہلے سے مختلف اور زیادہ سخت ہوگا۔ ان کے مطابق، ایران کے عزم کو بار بار آزمانا ایک بڑی غلطی ہوگی۔

میجر جنرل عبداللہی نے خبردار کیا کہ ایران کی آئندہ جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ قریب اور تباہ کن ہوسکتی ہے، جس کے نتائج دشمن کے اندازوں سے مختلف ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران دشمن کے احمقانہ فیصلوں کا بے صبری سے انتظار کر رہا ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel