ایرانی فوج :دشمن کی ہر جارحانہ غلطی کا عبرتناک جواب دیا جائے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i459044-ایرانی_فوج_دشمن_کی_ہر_جارحانہ_غلطی_کا_عبرتناک_جواب_دیا_جائے_گا
 ایرانی فوج کے کمانڈر نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ اس کی ہر جارحانہ غلطی کا عبرتناک جواب دیا جائے گا
(last modified 2026-11-18T13:55:45+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۲۶ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ایرانی فوج :دشمن کی ہر جارحانہ غلطی کا عبرتناک جواب دیا جائے گا

 ایرانی فوج کے کمانڈر نے دشمن کو خبردار کیا ہے کہ اس کی ہر جارحانہ غلطی کا عبرتناک جواب دیا جائے گا

سحرنیو/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر، جنرل حاتمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے پھر کوئی جارحانہ اقدام کیا تو بیشک، اس کو اور اس کے حامیوں کو شدید ترین اور مہلک ترین جواب کا سامنا کرنا پڑے گا جوکسی جغرافیائی حدود میں محدود نہیں رہے گا۔

 ایرانی فوج کے کمانڈر، جنرل حاتمی نے دفاع مقدس کی اقدار اور دوسرے وتیسرے دفاع مقدس میں مقاومت کے زیرعنوان منعقدہ نمائش کے معائنے کے موقع پرکہا کہ ایرانی عوام نے اسلامی انقلاب کے بعد دشمن کے ہر حملے اور جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ اور اس کو شکست سے دوچار کیا۔

انھوں نے کہا کہ ایران کی فوج اور دیگر مسلح افواج نے بھی تینوں مقدس دفاع میں، ملک و قوم کے دفاع میں پھرپور استقامت و پائیداری سے کام لیتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔

انھوں نے کہا کہ اب تک ہر حملے پر دشمن کو شکست اور لاچاری کا سامنا ہوا ہے اور آئندہ بھی اگر اس نے دوبارہ کوئی اقدام کیا تو اس میں شک نہیں کہ اس کو اور اس کے حامیوں کو شدید ترین اور مہلک ترین جواب کا سامنا  کرنا پڑے گا جو کسی جغرافیائی حدود میں محدود نہیں ہوگا۔

 جنرل حاتمی نے کہا کہ امید ہے کہ دشمن کوئی حماقت نہیں کرے گا لیکن اگر کی تو عبرتناک جواب دیا جائے گا۔

 

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel