Feb ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر اہم  شخصیات کے بیانات

اسلامی جمہوریہ ایران میں اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر سے اہم سیاسی، مذہبی رہنماوں اور اہم شخصیات نے اپنے اپنے بیانات میں اسلامی انقلاب کی قدر دانی کی ہے

 دنیا کے مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں نے اسلامی انقلاب کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خطے میں انقلاب کی اہم پوزیشن اور کامیابی پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے.

لبنان کی سیاسی اور مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سنیئر رہنما نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر کہا ہے کہ حزب اللہ کو یہ شرف حاصل ہے کہ وہ اسلامی انقلاب کے ثمرات سے ابھرنے والی انقلابی تنظیم ہے.حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے چیئرمین 'سید ہاشم صفی الدین' نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کے دوران کہا کہ آج خطے میں ایران کی موجودگی صرف دیکھنے میں نہیں بلکہ انقلاب کے طاقتور نظریے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن ہر جگہ مضبوط ہوئی ہے.

 

سنیئر پاکستانی مذہبی رہنما اور شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کو اتحاد اور قربانی کا سابق سکھایا.انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر انقلاب کے مقابلے میں ایران کا اسلامی انقلاب منفرد اور لازوال ہے. ایران میں انقلاب عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق کامیاب ہوا.

 

جنوبی افریقہ کے سنیئر دانشور اور جامعہ اسلامی کے پروفیسر مولانا ابراہیم محمد نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی مدد سے افریقی عوام کو نظام جبر و استحصال سے رہائی ملی.خطے اور دنیا میں اسلامی انقلاب کے مثبت تاثرات کا ذکر کرتے ہوئے ایرانی عوام ایک عظیم قوم ہے جنہوں نے بانی عظیم انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں خودمختاری اور آزادی کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے.

 

عراقی علاقے کردستان کی پیٹریاٹک یونین جماعت کے ترجمان سعدی احمد پیرہ نے کہا کہ اسلامی انقلاب ایران باطل پر حق کی فتح کی واضح مثال ہے.

 

 

ایران کی یہودی برادری کے دارالشرع مرکز کے سربراہ ربی یونس حمامی لالہ زار نے کہا کہ 11 فروری کے دن اور یوم آزادی ایرانی عوام کی یکدلی اور یکجہتی کا دن ہے جس میں عوام ایک آواز بن کر وطن کے دفاع اور تحفظ کے لئے میدان میں حاضر ہوتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ایران کی اسلامی سرزمین میں بسنے والے اقلیتی مذہبی کے پیروکار اسی سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام لمحات میں پوری قوم ایک ہو کر وطن عزیز ایران کے لئے آمادہ ہیں.

 

لبنان کے مذہبی رہنما اور فلسطین علما کونسل کے سربراہ شریب توہان الشولی نے کہا کہ اسلامی انقلاب دنیا میں مظلوم اور محروموں کے لئے امید کا مرکز ہے.انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے میں امریکہ کی شیطانی سازش کو ناکام بنادیا ہے.

 

امریکی ریاست ٹیکساس کے پروفیسر'گیرالڈ ہورن' نے ایران میں اسلامی انقلاب کو نظام جبر و استحصال کے خلاف کاری ضرب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انقلاب نے افریقہ میں مظالم کے شکار عوام کے لئے سنہری موقع فراہم کیا.انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں ظالم شاہ جو نظام جبر و استحصال کا حامی تھا، کا تختہ الٹنے سے افریقہ میں مظلوم عوام کے لئے ایک سنہری موقع تھا جنہوں نے مظالم کے خلاف مزاحمت کررہے تھے.امریکی پروفیسر نے اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے کا اہم ملک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے شاہ کو باہر نکال کر دنیا پر بڑا احسان کیا کیونکہ شاہ ایران نہ صرف آزادی تحریکوں کا مخالف تھا بلکہ عالمی سطح پر بھی خودمختاری کے لئے لڑنی والی اقوام کی مخالفت کرتا تھا.

 

 

عراق کے سنی مفتی 'شیخ مہدی الصمیدعی' نے کہا کہ مشکلات اور جنگوں کے باوجود اللہ کے فضل سے آج اسلامی جمہوریہ ایران خطے کا مستحکم ملک ہے. اسلامی انقلاب کے ثمرات کی بدولت ایران کی مختلف اندرونی اور بیرونی کامیابیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے.انہوں نے بانی عظیم اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ایک عظیم قائد تھے جن کے افکار کی بدولت اسلامی انقلاب کو فتح حاصل ہوئی.

 

 

فلسطین کی مزاحمتی گروہ حماس کے سنیئر کمانڈر 'اسامہ حمدان' نے علاقائی تبدیلیوں بالخصوص فلسطین پر اسلامی انقلاب کے مثبت ثمرات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب کے بعد ایران، فلسطین کا سب سے بڑا حامی اور خطے کا بااثر ملک بن گیا.حماس کے رہنما نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے اللہ کی مدد سے اس ظالم شہنشاہ کی حکومت کا خاتمہ کیا جو خطے میں امریکی غلام اور ناجائز صہیونی ریاست کا اہم اتحادی تھا.

 

ایران اور فرانس میں تعینات سابق چینی سفیر 'شائولی منگ' جو اسلامی انقلاب کے عروج کے دن ایران میں موجود تھے اور ان تاریخی واقعات کو قریب سے دیکھا اپنی یادوں پر روشنی ڈالی.انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایران کے عالمی قوتوں پر انحصار کو ختم کردیا جس کے بعد ایران ایک آزاد ملک بن گیا جس میں اسلامی جمہوری نظام قائم اور اس کی ایک نئی تاریخ کا آغاز بھی ہوگیا.

ٹیگس