انقلابات کے اسباب
اسٹین ٹیلر Stan Tylor بھی انقلابات کے بارے میں نظریات پیش کرنے والوں میں بہت زیادہ مشہور ہیں ۔ انہوں نے انقلابات کے چار اسباب بیان کئے ہیں ۔ سماجی، نفسیاتی، اقتصادی اور سیاسی ۔
جن ماہرین نے انقلابات کا سبب سماجی قرار دیا ہے انہوں نے سماجی نظام کو الگ الگ طریقے سے پیش کیا ہے ۔ جن تجزیہ نگاروں نے انقلاب کا سبب نفسیاتی قرار دیا ہے انہوں نے نفسیاتی لحاظ سے معاشرے اور سماجی موضوع کا جائزہ لیا ہے ۔
اقتصادی نظریات پیش کرنے والوں کا خیال ہے کہ خراب اقتصادی صورتحال کی وجہ سے ہی انقلابات آتے ہیں جبکہ کچھ ماہرین یہ کہتے نظر آتے ہیں کہ انقلابات کے وجود میں آنے کا سبب سیاسی ہے ۔
اسٹین ٹیلر نے انقلاب کے بارے میں جو نظریات پیش کئے ہیں ان میں بہت سے فرعی اور جانبی موضوع کو بھی شامل کیا گیا ہے تاہم ان میں علاقوں کی جانب توجہ نہیں دی گئی ہے جہاں انقلاب آئے ہیں ۔
کچھ دیگر تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ انقلاب آنے کے دو اہم سبب ہیں ۔ ان کے مطابق کچھ چھوٹے سبب ہیں اور کچھ بڑے ۔ چھوٹے سبب وہ ہیں جن میں عوام کی شخصیات جائزہ پیش کیا گیا ہے جبکہ بڑے اسباب میں نظام، احزاب اور پارٹیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے ۔ انقلاب کے چھوٹے اسباب میں رہنماؤں کی خصوصیات اور ان کے نفسیات کا بہت زیادہ جائزہ لیا گیا ہے ۔
ایران میں آنے والا اسلامی انقلاب، انقلابات کے حوالے سے پیش کئے جانے والے بہت سے نظریات میں تبدیلی کا سبب بنا ہے ۔