طالبان کے ہاتھوں پچیس افغان پولیس کا قتل
Aug ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۱۳ Asia/Tehran
-
طالبان
افغانستان کے صوبے فاریاب میں طالبان نے پچیس پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا-
کابل سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق صوبہ فاریاب کے شہر خواجہ سبز پوش کے پولیس کمشنر محمد اکبر بشاش نے ہفتے کے روز اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ خواجہ سبز پوش میں اس وقت پیش آیا جب طالبان نے گھات لگا کر اڑسٹھ پولیس اہلکاروں پر حملہ کردیا- انہوں نے کہا کہ ان اڑسٹھ پولیس اہلکاروں میں سے چھبیس اہلکار جان بچانے میں کامیاب ہوگئے اور سترہ دیگر کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے- قابل ذکر ہے کہ افغان سیکورٹی فورسیز نے حال ہی میں گروہ طالبان کو صوبہ فاریاب سے نکال باہر کیا ہے-