پاکستان: خواجہ آصف کا پاکستانی بیوکریسی پر سنگین الزام
Aug ۰۷, ۲۰۲۵ ۰۷:۲۱ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی اور اب پرتگال کی شہریت لینے کی تیاری کر رہی ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں۔ مگرمچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بزدار کا ایک قریب ترین بیوروکریٹ چار ارب روپے بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی وصول کر چکا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدانوں کا نہ پلاٹ، نہ غیرملکی شہریت کیونکہ انہیں الیکشن لڑنا ہوتا ہے۔ پاک سرزمین کو یہ بیوروکریسی ناپاک کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں سیاستدانوں اور سابق فوجیوں پر بھی دوسرے ممالک میں جائیدادیں خریدنے کے الزامات لگتے رہے ہیں۔