ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے کراچی سے ریمدان بارڈر تک اربعین حسینی مارچ کا آغاز + ویڈیو
Aug ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۲۸ Asia/Tehran
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینی مارچ کا باقاعدہ آغاز انچولی سوسائٹی شاہراہ پاکستان کراچی سے کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی تا ریمدان بارڈر اربعین حسینی مارچ کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینی مارچ کا باقاعدہ آغاز انچولی سوسائٹی شاہراہ پاکستان کراچی سے کر دیا گیا ہے۔ اربعین حسینی مارچ ریمدان بارڈر تک جائے گا۔ مارچ میں بڑی تعداد میں زائرین کے فاقلے شامل ہیں۔ مارچ کے شرکاء بسوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہیں۔