ملیشیا کےعوام کا حکومت مخالف مظاہرہ
Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
-
ملیشیا کےعوام کا حکومت مخالف مظاہرہ
ملیشیا کےعوام نے اتوارکو بھی کروڑوں ڈالرکے مالیاتی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں وزیراعظم نجیب رزاق کے خلاف مظاہرہ کیا ہے
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ملیشیا کے عوام ہزاروں کی تعداد میں، اتوار کے روز بھی وزیراعظم نجیب رزاق کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے-مظاہرین پیلی ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھے- مظاہرین شہر کے مختلف علاقوں سے مارچ کرتے ہوئے آزادی اسکوائر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں ، جہاں پیرکو ملائیشیا کے اٹھانویں قومی دن کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے -
ملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسین اور چیف آف آرمی اسٹاف ذوالکفیلی محمد زین نے خبردارکیا ہے کہ اگرحکومت ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتی ہے تو فوج اس ہفتے کے مظاہرے میں مداخلت کے لئے آمادہ ہے- دوسری جانب شہری انتظامیہ نے جمہوریت پسند تنظیم برسیح کو احتجاج کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے کیونکہ خدشہ ہے کہ ان کا احتجاج دوہزار بارہ میں منقعدہ ایک ریلی کی طرح پرتشدد رنگ اختیار کرسکتا ہے۔
حکومت نے اس تنظیم کی ویب سائٹ بلاک کردی ہے اور ان کی پیلی ٹی شرٹ کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے کہ جولائی میں افشا ہونے والی ایک دستاویز میں وزیراعظم کو مبینہ طور پر بدعنوانی کے معاملے میں ملوث بتایا گیا ہے، وزیراعظم کا موقف ہے کہ یہ رقم مشرقی وسطیٰ ایک ملک کی طرف سے عطیے کے طور پر انہیں دی گئی تھی -