صیہونی حکومت کے جرائم پر خاموشی، دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کی عکاسی: ملائیشیا
May ۲۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۸ Asia/Tehran
ملائیشیا کے وزیر خارجہ نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم پر خاموشی کو دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کا عکاس قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/عالم اسلام: اتوار کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے کہا کہ دہشت گرد اسرائیلی حکومت کے ہاتھوں غزہ میں ہونے والے انسانیت کو شرمندہ کرنے والے جرائم بین الاقوامی قانون کی بے احترامی کا نتیجہ ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے کہ فلسطینی عوام کے خلاف کیے جانے والے جرائم دنیا کی بے حسی اور دوہرے معیار کی عکاسی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آسیان تنظیم اس صورت حال کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی۔

ان کا یہ بیان کوالالمپور میں آسیان سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے رواں ماہ غزہ پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔