Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • عبداللطیف الھمیم، عراق کے سنی وقف بورڈ کے سربراہ
    عبداللطیف الھمیم، عراق کے سنی وقف بورڈ کے سربراہ

عراق کے سنی وقف بورڈ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ کے لئے عراقی قوم کے اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ہے-

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سنی وقف بورڈ کے سربراہ عبداللطیف الھمیم نے اتوار کو بغداد میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ عراق کو معاشرے کے مختلف طبقوں کے درمیان اتحاد کو مضبوط بنانے کے لیے ایک منصوبے اور دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ کے لئے بھی ایک منصوبے کی ضرورت ہے-

عراق کے سنی وقف بورڈ کے سربراہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی قوم کی کامیابی پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ ایک گمراہ فرقہ ہے اور دہشت گردی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرنا ضروری ہے-

عراق کے دارالحکومت بغداد میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف جد و جہد کے زیر عنوان منعقدہ دو روزہ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک کے تقریبا تین ہزار علماء اور دانشوروں نے شرکت کی ہے-

ٹیگس