Aug ۳۱, ۲۰۱۵ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • حکومت مخالف احتجاج
    حکومت مخالف احتجاج

ملائیشیا کے وزیراعظم نے حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں پرملکی ترقی کو نظراندازکرنے کا الزام لگایا ہے

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب تون رزاق نے اتوارکے دن کہا کہ حکومت مخالف مظاہرے کرنے والے اس بات پرتوجہ نہیں دے رہے ہیں کہ ہمارے ملک کے دیہی علاقوں نے حالیہ برسوں کے دوران بہت زیادہ ترقی کی ہے۔

 ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب تون رزاق کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف مظاہرے کرانے والوں کوعوام کی ذرّہ برابرفکرنہیں ہے۔

 دوسری جانب ملائیشیا کےسابق وزیراعظم مہاتیرمحمد نے مظاہرے میں مسلسل دوسرے دن شرکت کے دوران نجیب رزاق کی حکومت کی سرنگونی کے لئے عوام سے بھر پور تحریک چلانے کی اپیل کی۔

حالیہ دنوں میں کوالالمپورمیں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے بعض شرکا نے اپنی زردرنگ کی قمیصوں پردوارب ساٹھ کروڑکا عدد لکھوایا تھا۔

ان کا اشارہ نجیب تون ر‌زاق کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع کروائے جانے والے والے دوارب ساٹھ کروڑرنگٹ کی جانب تھا۔

واضح رہے کہ رنگٹ ملائیشیا کی کرنسی کا نام ہے۔
ملائیشیا کے وزیراعظم نے دعوی کیا ہےکہ سنہ دو ہزار تیرہ میں مشرق وسطی کے ایک ملک نے یہ رقم ان کو انتخاتی مہم چلانے کے لئے تحفے کے طور پردی تھی۔

ٹیگس