شام میں دہشت گردوں کے حملے، کئی عام شہری جاں بحق اور زخمی
Sep ۰۲, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۴ Asia/Tehran
شام میں دہشت گردوں کے حملوں میں عام شہریوں کی ایک تعداد جاں بحق اور زحمی ہو گئی ہے-
اطلاعات کے مطابق شام کے مشرقی شہر لاذقیہ کے حمام اسکوائر پر ایک کار بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دس عام شہری جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے-دارالحکومت دمشق میں ہونے والے مارٹر گولوں کے حملے میں دو طالب علم جاں بحق ہو گئے- اس حملے میں پندرہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں- دمشق کے علاقے سینا پر بھی دہشت گردوں نے کئی مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں انجینیئرنگ کالج کے دو طلبہ جاں بحق اور پندرہ افراد زخمی ہو گئے-
دمشق کے ایک رہائشی علاقے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا جس میں دو عام شہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے- دمشق کے کئی دیگر علاقوں پر دہشت گردوں کے مارٹر گولوں کے حملے میں بھی عام شہریوں کی ایک تعداد زخمی ہو گئی ہے-
دہشت گردوں نے دمشق کے بعض مضافاتی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہ تقریبا" روزانہ ہی اس شہر کے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر بےگناہ شہریوں کو خاک و خون میں غلطاں کر رہے ہیں-