خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم البدیوی نے شام پر صیہونیوں کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، اسرائیل کی مکمل پسپائی پر زور دیا۔
شام میں الجولانی کے دہشت گرد لاذقیہ میں مقامی جنگجوؤں کے جال میں پھنس گئے۔
حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے حکام کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اسی کے پیش نظر سفارتخانے کی ممکنہ بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
صیہونی حکومت نے دمشق کے نئے حکمرانوں کے نام ایک خط میں کہا ہے کہ وہ سیکورٹی مسائل کی بدولت شام میں اپنے زیر قبضہ علاقوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دمشق کا کنٹرول سنبھالنے والے مسلح گروہ التحریر الشام سے پہلا براہ راست رابطہ کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کے کارکن کی شہادت کی خبر دی ہے۔
شام کا اقتدار ہاتھ میں لینے والے مسلح گروہوں اور دہشتگردوں کی مکمل خاموشی کے درمیان اس ملک میں صیہونی حکومت کی وسیع پیمانے پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔
روس اور بعض عرب ذرائع ابلاغ نے شام کے صدر کے دفتر کے ٹیلی گرام چینل کا حوالہ دیتے ہوئے ایک مبینہ بیان جاری کیا ہے جس میں بشار اسد نے دمشق سے نکلنے کے حالات اور اس کی وجوہات کے بارے میں بتایا ہے۔
شام میں بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اس ملک میں صیہونی فوجیوں کے داخل ہوجانے اور دمشق کے قریب فوجی ایئرپورٹ پر حملے کی خبریں مل رہی ہیں۔
شامی فوج کی مرکزی کمان کی جانب سے بشاراسد حکومت کے خاتمے کے اعلان کے بعد اس ملک کے وزيراعظم نے اعلان کیا ہے کہ انھوں نے اقتدار کی منتقلی کا اعلان کردیا ہے۔