Sep ۰۴, ۲۰۱۵ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • متحدہ عرب امارات کا یمن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف
    متحدہ عرب امارات کا یمن میں اپنے فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف

متحدہ عرب امارات کی فوج نے یمن میں اپنے بائیس فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے-

روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملک کے بائیس فوجی، یمن کی حالیہ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں-

متحدہ عرب امارات بھی یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل ہے اور یمنی عوام پر جارحانہ حملے کر رہا ہے- متحدہ عرب امارات کے ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اب تک اس ملک کے دسیوں فوجی یمن کی جھڑپوں میں ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں- اسی طرح یمن کی فوج نے سعودی اتحادیوں کے جارحانہ حملوں کے جواب میں، مشرقی یمن کے الصافر علاقے میں واقع ایک فوجی اڈے پر میزائل حملہ کر کے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے- ایک سعودی طیارے نے بھی مجبور ہو کر ہلاک ہونے والے دسیوں فوجیوں کی لاشوں اور زخمی فوجیوں کو الصافر کے علاقے سے باہر نکال لیا ہے-

واضح رہے کہ سعودی حکومت نے بعض عرب ملکوں کی مدد و حمایت سے گذشتہ چھبیس مارچ سے علاقے کے غریب ترین عرب ملک یمن کے نہتے عوام کے خلاف جارحانہ حملے شروع کر رکھے ہیں تاکہ یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کو دوبارہ اقتدار میں لایا جاسکے اور تحریک انصاراللہ کو جو یمن کے شہروں کو امن و سلامتی فراہم کرنے میں کلیدی کردار کر رہی ہے، اقتدار میں آنے سے روک سکے-

ٹیگس