شہر الزبدانی میں شامی فوج اور مزاحمتی فورس کی پیشقدمی
Sep ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۸:۵۷ Asia/Tehran
-
شہر الزبدانی میں شامی فوج اور مزاحمتی فورس کی پیشقدمی
شام کی فوج اور حزب اللہ کے جوانوں نے شہر الزبدانی کے کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-
شام کے الاخباریہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے سنیچر کو لبنان کی مزاحمتی فورس کے تعاون سے الزبدانی میں مزید کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا اور مسلح گروہوں کی مدد کے لئے شہر کے اندر داخل ہونے کی دہشت گردوں کی کوششیں ناکام بنا دیں-درایں اثنا دمشق کے مضافات میں واقع حرستا قصبے میں فوج اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جو دونوں طرف سے کچھ افراد کے مارے جانے اور زخمی ہونے پر منتج ہوئی- اسی طرح شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج نے درعا کے مضافاتی علاقوں پر توپخانوں سے گولے فائر کئے اور فضا سے بمباری کی-
دوسری طرف شامی فوج نے دمشق جیل کے اطراف میں مسلح گروہوں کے حملے کو پسپا کر دینے کی خبر دیتے ہوئے اس شہر کے اندر کی عمارتوں پر قبضے کی خبروں کو بے بنیاد بتایا ہے-