Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۳:۱۸ Asia/Tehran
  • بوکوحرام کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے: نائیجیریا کی فوج کے ترجمان ثانی عثمان
    بوکوحرام کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے: نائیجیریا کی فوج کے ترجمان ثانی عثمان

نائیجیریا کی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تہران سے شائع ہونے والے اخبار کیہان نے اپنی تازہ اشاعت میں لکھا ہے کہ نائیجیریا کی فوج کے ترجمان ثانی عثمان نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکو حرام کا اسلام سے دور دور کا بھی واسطہ نہیں ہے۔
 ثانی عثمان نے مزید کہا ہے کہ فوج نے بالاکوری کے علاقے سے بوکو حرام کا ایک سرغنہ گرفتار کیا ہے جو اسلام اور اس کے واجبات کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق بوکوحرام کے اس سرغنے نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اسے معلوم نہیں ہے کہ نماز کیسے پڑھی جاتی ہے۔
اخبار کیہان کی رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ دہشت گرد گروہ بوکوحرام کے مجرمانہ اور ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے اسلامی معاشرے کے بارے میں بدگمانی پیدا ہوئی ہے اور اس دہشت گرد گروہ نے اسلام کو جو نقصان پہنچایا ہے وہ یورپی اور امریکی سامراج بھی اب تک نہیں پہنچا سکا ہے۔
اخبار نے مزید لکھا ہے کہ بہت سے ماہرین کا کہنا ہے کہ داعش اور بوکوحرام جیسے تکفیری دہشت گرد گروہوں کو یورپ اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسیاں وجود میں لائی ہیں تاکہ اسلامو فوبیا پر مبنی اپنے سناریو کو عملی جامہ پہنا سکیں۔
واضح رہے کہ نائیجیریا میں دہشت گرد گروہ بوکوحرام نے گزشتہ چھ برسوں کے دوران تقریبا سترہ ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ٹیگس