Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۰۷:۳۰ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون
    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر روسی فوج کے حملے دمشق حکومت کی درخواست پر انجام پائے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر روسی فضائیہ کے حملوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے، شام کی درخواست پر انجام پائے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے شام میں روس اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ٹکراؤ پر اپنی گہری تشویش کا بھی اظہار کیا۔

واضح رہے کہ روس نے گذشتہ بدھ کے روز سے، حکومت دمشق کی درخواست پر بین الاقوامی قوانین پر عمل کرتے ہوئے شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر شدید بمباری شروع کی ہے جس میں اس دہشت گرد گروہ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

 دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ میخائل بوگدانف نے کہا ہے کہ ان کا ملک، ترکی کی اس تجویز کا مخالف ہے کہ شام میں نو فلائی زون قائم کیا جائے۔

ٹیگس