Oct ۰۶, ۲۰۱۵ ۰۹:۰۰ Asia/Tehran
  • طالبان  نے دارالحکومت کابل میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
    طالبان نے دارالحکومت کابل میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

افغانستان میں طالبان کے ترجمان نے دارالحکومت کابل میں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ کابل میں پیر کی رات سے منگل کی صبح تک جاری رہنے والے خودکش حملوں میں افغان سیکورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

دوسری جانب افغانستان کی وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نجیب دانش نے اعلان کیا ہے کہ دارالامان روڈ پر روسی سفارت خانے کے قریب، پیر کی رات ہلمند کے سابق گورنر جنرل نعیم بلوچ کی رہائشگاہ پر حملہ ہوا ہے تاہم اس حملے میں ان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ حملے کے وقت جنرل نعیم بلوچ گھر میں موجود نہیں تھے۔

ٹیگس