مالدیپ کے صدر کی اسٹیمر میں دہماکہ
Oct ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
مالیدپ کے صدر کی اسٹیمر میں ہونے والے دہماکے کو دہشت گردی کی کاروائی سے تعبیر کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مالدیپ کے پولیس حکام کے مطابق صدر عبداللہ یمین کی اسٹیمر میں دھماکے کے الزام میں دو فوجیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایوان صدر کے ترجمان محمد حسین شریف نے بتایا ہے کہ اس واقع میں صدر عبداللہ یمین مکمل طور سے محفوظ رہے تاہم ان کی اہلیہ فاطمہ ابراہیم کو معمولی زخم آئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق دہماکے کے نتیجے میں صدر کا ایک ذاتی محافظ بھی زخمی ہوگیا ہے۔