ہندوستان اور مالدیپ میں پانچ سمجھوتوں پر دستخط
Apr ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
ہندوستان اور مالدیپ نے باہمی تعاون کے پانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق معاہدوں پر دستخط کی تقریب حیدر آباد ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر یامین عبدالقیوم بھی موجود تھے ۔
ان معاہدوں میں ڈبل ٹیکسیشن سے بچاؤ، سیاحت، خلا میں جنوبی ایشیائی سیٹلائٹ، تاریخی عمارتوں کے تحفظ اور دفاعی تعاون سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔
ایک معاہدے کے تحت ہندوستان اور مالدیپ بحر ہند میں ایک دوسرے کے اسٹریٹجک مفادات کی حفاظت کریں گے۔
دونوں ملکوں نے دہشت گردی اور مذہبی جنونیت کو روکنے کے لئے روزگار سے منسلک اقتصادی ترقی کو تیز کرنے پر اتفاق کا اظہار کیا۔قابل ذکر ہے کہ مالدیپ کے صدر یامین عبدالقیوم ان دنوں ہندوستان کا دورہ کر رہے ہیں۔