May ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • مالدیپ کے وزیر دفاع کی پاکستانی فوج کے سربراہ سے ملاقات

مالدیپ کے وزیردفاع آدم شریف عمر نے اسلام آباد میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

مالدیپ کے وزیردفاع آدم شریف عمر نے اسلام آباد میں پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق مالدیپ کے وزیرادفاع اور پاکستان کی فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں علاقائی سیکورٹی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں ملاقات کی مزید تفیصلات بیان نہیں کی گئیں۔ بیان کے مطابق مالدیپ کے وزیر دفاع نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہا اور یادگار شہداء پر حاضری دے کر پھول بھی چڑھائے۔

ٹیگس