افغانستان: صوبہ بدخشاں میں فوجیوں کا قتل
Oct ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
-
افغانستان: صوبہ بدخشاں میں فوجیوں کا قتل
افغانستان، صوبہ بدخشاں میں فوجیوں کا قتل
اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے شہر "وردوج" میں گیارہ فوجیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ سرکاری ذرائع نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان گیارہ فوجیوں کی لاشوں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے دارالحکومت کابل منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فوجی "وردوج" شہر پر بدھ کے روز ہونے والے طالبان کے حملے میں مارے گئے ہیں۔ صوبہ بدخشاں افغانستان کا ایک بدامن ترین صوبہ شمار ہوتا ہے۔