Oct ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۷ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے وزیر حج نے ایران کو تعزیت پیش کی
    سعودی عرب کے وزیر حج نے ایران کو تعزیت پیش کی

سعودی عرب کے وزیر حج نے سانحہ منٰی کو دو ہفتہ گذرنے کے بعد، ایرانی حجاج کرام کی شہادت پر ایرانی قوم اور حکومت کو تعزیت پیش کی ہے-

اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارات کے ادارے کی رپورٹ کے مطابق منٰی کے واقعے کو دو ہفتہ گذرنے کے بعد کہ جس میں ہزاروں افراد شہید ہو گئے تھے، سعودی عرب کے وزیر حج بندر بن محمد حجار نے ایران کے حج و زیارات کے ادارے کے سربراہ سعید اوحدی کے نام ایک پیغام میں سانحہ منٰی پر عالم اسلام خاص طور پر ایران کو تعزیت پیش کی ہے۔


سعودی عرب کے وزیر حج نے اس پیغام میں منٰی کے سانحے میں شہید ہونے والوں کے لئے مغفرت، پسماندگان کے لئے صبر، اور اس سانحے کے زخمیوں کے لئے شفایابی کی دعا کی ہے-


واضح رہے کہ چوبیس ستمبر دو ہزار پندرہ کو عید الضحی کے موقع پر جس وقت حجاج کرام رمی جمرات کے لئے جا رہے تھے ، سعودی حکام کی بد انتظامی اور نااہلی کے باعث ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے-


ایران کے ادارہ حج و زیارات نے اپنے بیان میں سانحہ منٰی میں شہید ہونے والے ایرانی حاجیوں کی تعداد چار سو پینسٹھ اعلان کی ہے-

ٹیگس