صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید
Oct ۱۲, ۲۰۱۵ ۰۷:۵۶ Asia/Tehran
-
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں ایک فلسطینی نوجوان شہید
صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔
فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کے دن مغربی کنارے میں واقع رام اللہ شہر کے قریبی علاقے میں فائرنگ کر کے تیرہ سالہ فلسطینی بجے احمد شراکہ کو شہید کر دیا۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دسیوں فلسطینی اور میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
صیہونیوں کی جانب سے مسجدالاقصی کی بے حرمتی کی وجہ سے گیارہ دن سے مقبوضہ فلسطینی سرزمینوں میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ فلسطینی قیدیوں کے امور سے متعلق کمیٹی کا کہنا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے رواں مہینے کے آغاز سے اب تک چھے سو پچاس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔