پاکستان طالبان کی حمایت کرنا بند کرے، افغانستان
-
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ
افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ طالبان گروہ کی حمایت کرنا بند کر دے۔
اسنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے کابینہ کے اجلاس میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ پاکستان اگر طالبان گروہ کی حمایت کرنا بند کردے تو یہ گروہ بڑی کاروائیاں کرنے کی توانائی پیدا نہیں کر سکے گا۔
عبداللہ عبداللہ کا یہ بیان پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان پر ردعمل شمار ہوتا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اسلام آباد کی حکومت، افغانستان میں امن مذاکرات شروع کرانے میں مدد کرنا چاہتی ہے۔
نواز شریف کے اس بیان پر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو نے پاکستان کی ثالثی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کو چاہئے کہ عملی اقدامات کرے اور اس سلسلے میں سب سے پہلے دہشت گردوں کی حمایت بند کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد پیدا ہو سکے۔
واضح رہے کہ حکومت افغانستان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے پاکستان میں بنے ہوئے ہیں جو افغانستان کے مختلف علاقوں میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔