Oct ۱۹, ۲۰۱۵ ۲۱:۳۸ Asia/Tehran
  • قندوز اسپتال پر حملہ امریکہ نے جان بوجھ کیا تھا، ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم
    قندوز اسپتال پر حملہ امریکہ نے جان بوجھ کیا تھا، ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتی ہے کہ قندوز کے اس کے اسپتال پر امریکا ہوائی حملہ جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے سربراہ کرسٹوفر اسٹوکس نے کہاہے کہ ثبوت وشواہد کے مطابق قندوز کے اسپتال پر امریکا کا حملہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت کیا گیا تھا -

اس سے پہلے افغانستان میں غیرملکی فوجوں کے امریکی کمانڈر جان کیمپبل نے کہا تھا کہ قندوز کے اسپتال پر حملہ غلطی سے ہوا تھا -

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں مذکورہ اسپتال کی عمارت تبری طرح تباہ ہوگئی ہے -

دوہفتے قبل قندوز کے اسپتال پر امریکا کے ہوائی حملےمیں بائیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے جن میں اس اسپتال کے ڈاکٹراور کارکن شامل تھے۔ اس حملے میں کم سے کم سینتیس افراد زخمی ہوئے تھے -

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوگیا کہ یہ حملہ جان بوجھ کرگیا تھا تو یہ ایک جنگی جرم ہوگا۔

ٹیگس