نائیجیریا: مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں تیس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی
Oct ۲۳, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
شمال مشرقی نائیجیریا کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں تیس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
ایک سیکورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ بم کا یہ دھماکہ صوبہ بورنو کے شہر میڈو گوری کے علاقے یداری پولو کی ایک مسجد میں جمعے کی صبح پانچ بجے کے قریب ہوا۔
تاحال کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن نائیجیریا کے عہدیدار اس طرح کے حملوں کا الزام عموما دہشت گرد گروہ بوکو حرام پر عائد کرتے ہیں۔
کچھ عرصے قبل میڈو گوری کی مسجد مولائی میں ہونے والے بم کے دھماکے میں بیالیس افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔ نائیجیریا کی فوج نے ملک میں دہشت گرد گروہ بوکو حرام کے خلاف آپریشن مزید سخت کردیا ہے۔