روز عاشور کربلائے معلی میں زائرین کی تعداد ترسٹھ لاکھ سے زیادہ تھی
-
کربلا کی صوبائی کونسل کے سربراہ نصیف الخطابی
عراق کے مقدس شہرکربلا کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے عاشور کے روز اس شہر میں موجود عزاداران حسین کی تعداد ترسٹھ لاکھ سے زیادہ بتائی ہے-
ارنا کی رپورٹ کے مطابق نصیف الخطابی نے کہا کہ اس سال عاشور کے روز پورے عراق سے ساٹھ لاکھ اور دنیا کے دیگر ملکوں سے تین لاکھ زائرین اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کربلائے معلی میں موجود تھے-
انہوں نے کربلا کے زائرین کو فراہم کی گئی سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے اپنی ذمہ داری بخوبی انجام دی اور تمام سیکورٹی منصوبوں پر کامیابی سے عمل درآمد ہوا- الخطابی نے بغداد سیکورٹی منصوبے کے بارے میں، کہ جس میں بیس ہزار سے زائد عراق کے سیکورٹی اہلکار اور الحشد الشعبی کے افراد بھی شریک تھے، کہا کہ پہلی بار ایف سولہ لڑاکا طیاروں سے استفادہ کیا گیا-
کربلا کی صوبائی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ عوام نے زائرین حسینی کی بھرپور خدمت کی اور انہیں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کی گئیں-