خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش و برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ
خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: پشاور، ہنگو اور چارسدہ میں بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا جبکہ چترال، کالام، مہوڈنڈ اور مالم جبہ میں برفباری کے بعد ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی۔
ادھر زیریں وادی نیلم میں بارش ہوئی، بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔
دوسری جانب بلوچستان میں بھی طویل انتظار کے بعد بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، گزشتہ روز بارش کے ساتھ ہی صوبے بھر میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
چمن شہر، قلعہ عبداللہ، توبہ اچکزئی میں تیز ہوا کے ساتھ بارش سے کئی علاقوں میں بجلی کےکھمبے، دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel